ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 21ویں صدی ایشیا کی ہے، ہم اسے ہندوستان کی صدی بنانا چاہتے ہیں:مودی

21ویں صدی ایشیا کی ہے، ہم اسے ہندوستان کی صدی بنانا چاہتے ہیں:مودی

Wed, 10 Jan 2018 00:24:13    S.O. News Service

نئی دہلی،9؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہنوزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں پہلی مہاجرایم پی کانفرنس کا افتتاح کیا۔اس موقع پر مہاجر ممبران پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 21ویں صدی ایشیا کی ہے، ہم اسے ہندوستان کی صدی بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کو بھی نئے ہندوستان میں آپ لوگوں کوبھی مکمل اہمیت حاصل ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت 21ویں صدی کے ہندوستان کی ضروریات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ٹرانسپورٹ اور انفراسٹکچر میں سرمایہ کاری بڑھا جا رہا ہے۔ مودی نے کہا کہ ملک اپنے تمام ہندوستانی کو ممکنہ معاون کے طور پر دیکھتا ہے،یہاں بھی معاشی ترقی میں غیر ملکی ہندوستانیوں کا ایک اہم حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ہندوستانی ہمارے ملک کے مستقل برانڈ ایمبیسڈر ہیں۔ مودی نے کہا کہ ہندوستان سے جا کر دوسرے ممالک میں رہ رہے ہندوستانیوں کے دل سے ہندوستان کبھی نہیں گیا۔آج آپ کویہاں دیکھ کر آج آپ کے باپ داداکوکتنی خوشی ہورہی ہوگی ہم اس کاتصور کر سکتے ہیں،آج وہ جہاں بھی ہوں گے آپ کویہاں دیکھ کرخوش ہوں گے ۔مودی نے کہا کہ جوبھی یہاں سے باہرگئے ان کے دل سے ہندوستان نہیں نکلا، ہندنزاد جہاں بھی گئے اسے اپنابنالیا،وہاں کی ثقافت میں گھل مل گئے،وہاں کی خواراک ،وہاں کے سنیما میں رچ بس گئے، لیکن ان سب نے اپنی ثقافت اور اپنی ہندوستانیت کو ہمیشہ زندہ رکھا۔وزیر اعظم نے تارکین وطن کی شراکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کی حدود میں دخل نہیں دیتے اور نہ ہی کسی اور کی خود مختاری پر ہماری نظر ہے،ہماری توجہ ہماری صلاحیتوں کی توسیع اور ہمارے وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال پرہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے آسیان تنظیم کے ساتھ اپنے تعلقات میں اضافہ کرکے آسیان ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات بنائے ہیں۔ہند-آسیان تعلقات کا مستقبل کتنا روشن ہے، اس کی جھانکی اب سے کچھ دنوں بعد یوم جمہوریہ پر پوری دنیا دیکھ سکے گی۔


Share: